س۔سرمیں الیکٹریکل انجینئرنگ کے دو سال (چار سمسڑ) مکمل کر چکا ہوں اور اب میں الیکٹریکل انجینئرنگ سے کمپیوٹنگ سائنس میں جانا چاہتا ہوں کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ میں پروگرامنگ میں اچھا ہوں اور کوڈنگ بھی آسانی سے سمجھ سکتا ہوں،میرے کچھ اساتذہ نے مجھے مشورہ دیا ہے کہ میں کمپیوٹر سائنس میں ٹرانسفر کروں، مجھے آپ کی ایکسپرٹ رائے درکار ہے ۔(گلزیب شنواری۔پشاور)
ج۔گلزیب، اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کی دلچسپی کمپیوٹر سائنس میں ہے اور آپ پروگرامنگ یا سوفٹ ویئر کو اچھی طرح سمجھتے ہیں تو الیکٹریکل انجینئرنگ سے ٹرانسفر کرنے میں کوئی حرج نہیں،ایک بات کا خیا ل رکھیں کہ آپ الیکٹریکل انجینئرنگ کے دو سال مکمل کر چکے ہیںاور کمپیوٹر سائنس میں ٹرانسفر کے بعد آپ کو بہت محنت کرنا ہو گی،کوشش کریں کہ آپ کمپیوٹر سائنس میں اپنا بیچلرزاچھے سی جی پی اے کے ساتھ مکمل کریں۔
س۔میں نے بی ایس انجینئرنگ سائنسز جون 2019 میں مکمل کیا ہے ،یہ الیکٹرونکس اور کمپیوٹر سائنس کا مجموعہ ہے،مجھے اب تک اپنے متعلقہ شعبے میں جاب نہیں ملی اور اب میں سمجھتا ہوں کہ مجھے ماسٹرز کرنا چاہئے ،ماسٹرز کے لئے مجھے کوئی اسپیشلائزیشن تجویز کریں،میں آپ کی قیمتی رائے کا مشکور رہوں گا۔ (جمیل شاہ۔ساہیوال)
ج۔جمیل آپ نے چند ماہ پہلے اپنا بیچلرز مکمل کیا ہے اور اب آپ ماسٹرز کرنا چاہتے ہیں،ایسے ماسٹرز کا کوئی فائدہ نہیں جس سے پہلے آپ کا فیلڈ کا تجربہ نہ ہو،میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ جاب کی بجائے انٹرنشپ تلاش کریں جو آسانی سے اچھی کمپنیوں میں مل جاتی ہے،کوشش کریںکہ آپ الیکٹرونکس یا مینوفیکچرنگ کے شعبے میں جائیںاس سے آپ کو آپ کے اپنے ا سکلز اور انجینئرنگ کے شعبے میں دلچسپی کا اندازہ ہو گا اور پھر آپ بہتر فیصلہ کر سکیں گے۔
س۔سرمیں نے بی بی اے (ایچ آر ایم) 2.60سی جی پی اے سے 2019میںمکمل کیا ہے اوراب میںایم بی اے میں داخلہ لینا چاہتی ہوں،برائے کرم مجھے بتائیں کہ میں کونسی یونیورسٹی کا انتخاب کروں؟ (شیزہ تنویر۔کراچی)
ج۔ڈئیر شیزہ ، چونکہ آپ نے بی بی اے 2019 میں کیا ہے تو میں بالکل بھی ایم بی اے کرنے کا مشورہ نہیں دونگا، آپ کوشش کریں کہ ایچ آر ایم کے شعبے میں انٹرنشپ یا جاب حاصل کریں اور دو سال فیلڈ کے تجربے کے بعد ایم بی اے کریں کیونکہ ایم بی اے ایک پروفیشنل کوالیفکیشن ہے اور اس کا فائدہ بھی ایک مخصوص عرصےکے فیلڈ کے تجربے کے بعد ہے۔
س۔محترم عابدی صاحب، میں نے انگلش لٹریچر میںبی ایس آنرز کیاہے اور میرا سی جی پی اے 3.30ہے،میٹرک اور ایف ایس سی میں 62%نمبر حاصل کئےتھے،اب میں گورنمنٹ ٹیچنگ کے لئے اپلائی کرنا چاہتی ہوں اُس کے لئے میں ایم فل کروں،بی ایڈ یا ایم ایڈ؟ (شاہین عبدالحلیم۔فیصل آباد)
ج۔شاہین، میرایہ مشورہ ہے کہ آپ لنگوسٹکس یا لٹریچر میں ماسٹرز کریں،چونکہ آپ پہلے ہی چار سال کی ڈگری مکمل کر چکی ہیں تو مزید بی ایڈ میں چار سال صرف نہ کریں،اگر آپ نے حال ہی میں بی ایس آنرز کیا ہے تو ایم فل آپ کے لئے فائدہ مند ثابت نہیں ہو گا اور اگر آپ کا ٹیچنگ کادو یا تین سال کا تجربہ ہے تو اپنے تجربے کی بنیاد پر آپ ایم فل میں اپلائی کر سکتی ہیں۔