• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ہائی کمشنر کا انڈر۔19 ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

پاکستانی ہائی کمشنر کا انڈر۔19 ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ


جنوبی افریقا میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر سہیل کی جانب سے پاکستان انڈر۔19 کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ ٹیم کے کپتان نے میزبان کو قومی ٹیم کی ٹی شرٹ تحفہ میں دی۔

پاکستان ٹیم آئی سی سی انڈر۔19 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ میں موجود ہے۔ وہاں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر سہیل خان نے جوہانسبرگ میں پاکستان ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا، جس میں تمام کھلاڑیوں اور ٹیم منجمنٹ نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے: قومی انڈر۔19 ٹیم کا ورلڈکپ جیتنے کا عزم

اس موقع پر پاکستان ٹیم کی جانب سے ہائی کمشنر ڈاکٹر سہیل خان کو گرین شرٹ تحفے میں دی گئی۔ پاکستان ٹیم نے ورلڈ کپ سے پہلے دونوں وارم اپ میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

قومی ٹیم جنوبی افریقا کے شہر پوچیف اسٹروم پہنچ گئی ہے، جہاں وہ ورلڈ کپ کے میچز کھیلے گی، آئی سی سی انڈر۔19 ورلڈ کپ جمعے سے شروع ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے: سرفراز احمد کے انڈر-19 ٹیم کو مفید مشورے

آئی سی سی انڈر۔19 کرکٹ ورلڈ کپ 17 جنوری سے جنوبی افریقا میں کھیلا جارہا ہے، افتتاحی میچ میں میزبان جنوبی افریقا اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

گروپ ’’سی‘‘ میں شامل پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 19 جنوری کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی، اس گروپ میں پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے ساتھ بنگلادیش اور زمبابوے شامل ہیں۔

آئی سی سی انڈر۔19 کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل 9 فروری کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین