• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے شہر ہربن میں آئس اینڈ اسنو فیسٹیول

چین کے شہر ہربن میں سالانہ آئس اینڈ اسنو فیسٹیول


چین کے سرد ترین شہر ہربن میں 36ویں سالانہ آئس اینڈ اسنو فیسٹیول زور وشور سے جاری ہے جس میں ہزاروں سیاح برف سے بنے شاہکار دیکھنے کیلئے پہنچ رہے ہیں۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والا یہ میلہ دنیا کے چار عظیم اسنو فیسٹیولز میں سے ایک ہے، جس میں ہر سال چین اور دنیا بھر سے برف کے سیکڑوں مجسمہ ساز اور آرٹسٹ جمع ہوکر خوبصورت شاہکار تخلیق کرتے ہیں۔

اسی مقصد کیلئے ورکرز نے ہربن کے دریا کی سطح سے برف کے 170,000 کیوبک میٹر کے دیوہیکل ٹکڑے کاٹ کر میلے کے مقام پر پہنچائے گئے اور محض پندرہ دن میں ایک سو سے زائد کئی میٹر بلند برف کے مجسمے تیار کئے گئے ہیں جنہیں خوبصورت روشنیوں سے بھی سجایا گیا ہے۔

رواں سال اس میلے کو حتمی شکل دینے کیلئے10ہزارسے زائد ورکرز اور سیکڑوں آرٹسٹ میدان میں موجود ہیں اور 6لاکھ اسکوائر میٹر رقبے پر کئی میٹر اونچے ٹاورز اور شاندار آئس سلائیڈ کے علاوہ سیکڑوں برفیلے مجسمے تیار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ برفانی میلہ ہر سال تقریباً ڈیڑھ سے دو ماہ تک چین کے شہر ہربن میں جاری رہتا ہے جہاں فروری کے اختتام تک سیاحوں کی بڑی تعداد برف سے بنائے گئے مجسمے اور آرٹ کے انمول نمونے دیکھنے جمع ہوتی ہے۔

تازہ ترین