• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال کی ترقی کیلئے لیژر لیگس اور روٹس ملینیم میں معاہدہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک بھر میں نچلی سطح پر فٹ بال کے فروغ اور اس کی ترقی کیلئے لیژر لیگز اینڈ روٹس ملینیم ایجوکیشن نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے۔ دونوں تنظیموں نے اب اپنے کیمپس میں فٹ بال کو فروغ دینے اور بین الاقوامی سوکا فیڈریشن (آئی ایس ایف) ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے طلبا کو مساوی موقع فراہم کرنے میں باہمی تعاون کریں گے۔ تقریب میں ورلڈ گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر منیر ٹرنک والا، روٹس ملینیم ایجوکیشن کے سی ای او فیصل مشتاق ودیگر نے شرکت کی ۔ 

تازہ ترین