• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹی نے باپ کی آخری خواہش مرنے سے قبل پوری کردی

لندن ( جنگ نیوز) امریکی خاتون نے کینسر میں مبتلا باپ کی آخری خواہش پوری کرنے کیلئے ہسپتال میں ہی اپنی شادی کر لی ۔ بیٹی کی شادی ہوتے ہی باپ دنیا سے رخصت ہوگیا۔ ہر باپ کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ بیٹی کی شادی اپنی آنکھوں سے دیکھے اور یہی خواہش کینسر میں مبتلا امریکی شہری کی بھی تھی جسے بیٹی نے ہسپتال میں ہی پورا کردیا ۔پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا شخص کی بیٹی نے باپ کی آخری خواہش پوری کرنے کیلئے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ (آئی سی یو) ہی میں شادی کا انتظام کیا۔باپ نے بستر مرگ سے اپنی بیٹی کی شادی کی تقریب دیکھی اور وہ بیٹی کی شادی کے کچھ دیر بعد دنیا سے رخصت ہو گیا ۔ کینسر کےمریض کی بیٹی شیلبی اور اس کے منگیتر جیراڈ نے صرف 30 منٹ میں شادی کی منصوبہ بندی کی۔ شیلبی نے کہا کہ یہ میری زندگی کا خوبصورت ترین لمحہ’ تھا میرے والد اپنی بیماری کی وجہ سے شادی میں شرکت کے قابل نہیں تھے اس لیے ان کی خواہش کے مطابق ہسپتال میں ہی شادی کی مختصر تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کینسر میں مبتلا شخص اسٹیون نے کہا تھا کہ اسے دوبارہ پھیپھڑوں کا کینسر لاحق ہو گیا ۔ اس کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے اور وہ زیادہ وقت تک زندہ نہیں پائے گا اور وہ چاہتا ہے کہ اس کی بیٹی اس کی آنکھوں کے سامنے ازدواجی بندھن میں بندھے۔ بیٹی نے باپ کی اس خواہش کو سنا تو ہسپتال میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور آئی سی یو میں مختصر تقریب میں باپ کی آنکھوں کے سامنے منگیتر جیراڈ سے شادی کر لی۔ شیلبی نے فیس بک پر لکھا کہ میرے اور جیراڈ نے اس طرح شادی کرنے کا کبھی سوچا نہیں تھا لیکن ہم نے اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں والد کی آنکھوں کے سامنے شادی میری زندگی کا خوبصورت ترین لمحہ تھا۔ امریکی خاتون کا کہنا تھا کہ شادی مکمل ہوتے ہی والد دنیا سے رخصت ہو گئے۔اس شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوتے ہی چند منٹوں میں وائرل ہو گئی ۔
تازہ ترین