• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طارق نجیب نجمی سیکرٹری ایوان صدر،مس ناہید درانی سیکرٹری موسمیاتی تغیر اور مجیب الر حمٰن آئی جی پولیس گلگت بلتستان تعینات

اسلام آ باد( نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت نے پاس کے گریڈ22 کے او ایس ڈی طارق نجیب نجمی کو سیکرٹری ایوان صدر ،مس ناہید ایس درانی کو سیکرٹری مو سمیاتی تغیر تعینات کیا ہے۔ ایف آئی اے سے تبدیل کئے جانے والے پولیس سروس کے گریڈ 21 کے افسر ڈاکٹر مجیب الر حمنٰ کو آئی جی پولیس گلگت بلتستان تعینات کیاگیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تبادلوں کا نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ذ رائع کے مطابق سیکرٹری انسداد منشیات ڈویژن امجد جا وید سلیمی کو بھی تبدیل کرنے کی تجویز ہے اوران کی جگہ اے ڈی خواجہ کو لگانے کی تجویز ہے۔
تازہ ترین