• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام پانی،بجلی،گیس سے محروم،حکمران خاموش تماشائی ہیں،حافظ نعیم

کراچی (پ ر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں اور بلدیاتی قیادت کی نا اہلی اور نا قص کارکردگی نے کراچی کو مسائل کی آماجگاہ بنا دیا ہے اور شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں،شہری عوام پانی،بجلی،گیس جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، حکمران اسمبلیوں میں بیٹھے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،جماعت اسلامی شہری مسائل کے حل کے لیے پبلک ایڈ کمیٹی کے تحت عوامی سطح پر کام کررہی ہے اور عوامی احساسات و جذبات کی ترجمانی کرتی رہے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع ملیر کے تحت شاہ لطیف ٹاؤن میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسے سے ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی کراچی عبد الرزاق خان، امیر ضلع ملیر محمد اسلام، ناظم علاقہ خواج محمد تنولی،نائب ناظم علاقہ قدرگل ودیگر نے بھی خطاب کیا،جلسے میں مختلف برادری اور سیاسی پارٹی سے وابستہ 150افراد نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی،حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی میں شامل ہونے والے افراد کا بھرپور خیر مقدم کیا اور کہاکہ ماضی میں بھی جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک، نادرا سمیت مختلف مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کی ہے جس سے عوام کو ریلیف بھی ملا ہے۔
تازہ ترین