• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ق لیگ اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن

ق لیگ اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن 


لاہور(این این آئی،مانیٹرنگ ڈ یسک) پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں اور مسلم لیگ(ق) کے رہنماؤں میں اہم ملاقات ہوئی، ق لیگ نے مطالبہ کی منظوری کیلئے حکومت کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دی۔ 

ق لیگ کے رہنما طارق بشیرچیمہ نے وزارتوں میں مکمل اختیار اور ترقیاتی فنڈز دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتہ میں مطالبات پر عملدرآمد نہ ہواتو دھماکہ ہوگا۔ 

وزیراعلیٰ بززدار نے مطالبات پرکہا کہ ق لیگ اتحادی ہے اور رہے گی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب سردا ر عثمان بزدار،وزیر دفاع پرویز خٹک، تحریک انصاف کے سینئر رہنماء جہانگیر ترین، وزیراعظم کے مشیر ارباب شہزاد، پاکستان مسلم لیگ (ق) کےرہنماء وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ ،رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی اوردیگر نے شرکت کی۔ 

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے ا موراور ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیااور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے موٹے اختلافات خاندان میں بھی ہوجاتے ہیں۔ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، ق لیگ کو ساتھ لے کرچلیں گے۔ 

غلط فہمیاں پیدا کرنے کی سازشیں کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔

تازہ ترین