• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک بھارت کے معاشی مفادات اور اہداف پر کاری ضرب ہے، بھارتی نیول چیف

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارتی بحریہ کے سربراہ کرمبیر سنگھ نے پاک چین اقتصادی راہداری کو اپنے ملک کی سلامتی کے خلاف قرار دیتے ہوئے سی پیک پر ہرزہ سرائی کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں ایک مباحثے میں گفتگو کرتے ہوئے انڈین نیول چیف ایڈمرل کرمبیر سنگھ نے چائنا بیلٹ اینڈ روڈ اور سی پیک کو ملکی سلامتی کیخلاف اور مستقبل میں ہونے والی معاشی بدحالی کا سبب قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ چائنا بیلٹ اینڈ روڈ اور سی پیک بھارت کے معاشی مفادات اور اہداف پر کاری ضرب ہوگا۔

تازہ ترین