• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کے تضحیک آمیز ریمارکس کا معاملہ قائمہ کمیٹی کے سپرد

اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر ) قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران مسلم لیگ ن کے علی گوہر نے ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کی جانب سے میڈیا سے متعلق تضحیک آمیز ریمارکس کا معاملہ اٹھا یا جسے سپیکر نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا ، یوٹیلٹی اسٹورز سے متعلق ضمنی سوال پر علی گوہر نے کہا کہ ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز سے متعلق ایک آڈیوپیغام زیر گردش ہے جس میں وہ اپنے سٹاف کو کہ رہے ہیں کہ میڈیا کا منہ پانچ کلو چینی اور آٹا دے کر بند کر دیا جائے تاکہ وہ یوٹیلٹی سٹورز سے متعلق کوئی خبر نہ جاری کریں اس پر ایم ڈی کے خلاف کیا ایکشن لیا گیا ، یوٹیلٹی سٹورز میں مس مینجمنٹ ہورہی ہے اور یوٹیلٹی سٹورز تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا ہے اس کا کوئی میکنزم نہیں سبسڈی میں غیر معیاری چیزیں عوام کو فراہم کی جارہی ہیں جس پر پارلیمانی سیکریٹری تجارت عالیہ نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن ن لیگ نے خسارےمیں چھوڑ کر ہمارے حوالے کی ن لیگ سے پہلے یوٹیلٹی سٹورز منافع میں جارہا تھا اب وزیراعظم کےچھ ارب روپے کے پیکچ کےذریعے عوام کےلیے یوٹیلٹی سٹورز کی اشیاء پر سبسڈی دی ہے، وینڈرز کو زیادہ تر ادائیگیاں کر دی گئی ہیں اور واجبات کی ادائیگی بھی کی جارہی ہے ۔
تازہ ترین