• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے 123 ارب روپے کا نقصان کیا، نیپرا

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)نیپرا نے کے الیکٹرک سمیت تقسیم کارکمپنیوں کی سالانہ رپورٹ 2018-19جاری کردی گئی رپورٹ کے مطابق تقسیم کارکمپنیوں نے بجلی کی ترسیل و تقسیم،کم وصولیوں کے باعث ایک سال میں 123 ارب روپے کا نقصان کیا ، ایک سال میں تقسیم کارکمپنوں کے خلاف 5 ہزار 854 شکایات درج کرائی گئیں رپورٹ کے مطابق ایک سال میں 5440شکایات کا ازالہ کیاگیانیپرا کے فیصلوں کے خلاف اپیلیٹ ٹریبونل میں 399کیسز دائر کئے گئے جبکہ اس دوران مختلف عدالتوں میں پاور سیکٹر سےمتعلق 1594 کیسز دائر کیے گےپاورسیکٹر سے متعلق 1423کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جبکہ ایک سال میں چھ سوباون میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے بارہ لائسنسز جاری ہوئے،جبکہ کمپینوں کی نااہلی نقصانات سے قومی خزانے کو 45 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا اورواجبات کی عدم وصولی کے باعث خزانے کو 78 ارب روپے کا نقصان ہوا ملک میں حفاظتی اقدامات نہ کرنے کے باعث ایک سال میں 152 مہلک حادثات ہوئے یکم جولائی2011 سے 30جون 2018 تک کمپنوں میں 1169 حادثات ہوئے ۔
تازہ ترین