• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن 2018،بلاول کی ریلی پر حملہ، تمام ملزمان عدم ثبوت پر بری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداددہشتگردی عدالت نے عام انتخابات 2018بلاول بھٹو کی ریلی پر حملے کیس میں تمام ملزمان کو عدم ثبوت پر بری کردیا ہے ۔ کیس میں ضمانت پر رہا ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے تمام ملزموں کو بری کردیا۔ ملزموں میں پی ایس 107سے متحدہ کے امیدوار رفیق ہنگورو، کبیر، احمد عرف حاجی،نوید اختر شامل ہیں۔ملزموں کے خلاف تھانہ کلری میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ملزموں کے خلاف جولائی 2018میں مقدمہ درج کیا گیا۔ملزموں کے خلاف،بلوہ،فساد،کارسرکار میں مداخلت و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔استغاثہ کے مطابق ملزموں نے بلاول بھٹو کی انتخابی مہم کے دوران پتھراؤ،ہنگامہ آرائی کی، ہنگامہ آرائی سے متعدد افراد زخمی،جبکہ دیگر املاک کو نقصان پہنچا نے کا الزام ہے۔
تازہ ترین