پشاور (خصوصی نامہ نگار) سینئر صحافی محمود شام نے وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان کی دعوت پر شعبہ اردو میں ادبی نشست میں شرکت کی، شعبہ اردو آمد پر چیئرپرسن پروفیسر روبینہ شاہین، فیکلٹی ارکان پروفیسر سلیمان علی اور محمد سہیل نے ان کا استقبال کیا۔ نشست میں ادب کے علاوہ سیاست اور صحافت پر غیر رسمی گفتگو بھی ہوئی جس میں محمود شام نے طلبہ کے ساتھ ملکی سیاسی وصحافتی حالات، درپیش چیلنجوں اور ان سے نمٹنے کے لائحہ عمل بارے اظہار خیال کیا۔ طلبہ نے محمود شام سے ان کی شاعری کے نو شاعری شہ پاروں کی بابت تبادلہ خیال کیاخصوصاً ’’ اونے پونے غزلیں بیچیں ، نظموں کا بیوپار کیا ‘‘اور’’چہرہ چہرہ میری کہانی‘‘ کے بارے میں دلچسپ مکالمے کئےانہوں نے طلبہ کے سوالات کے جوابات دیئےاور مکالمہ کرتے ہوئے اپنا شاعری انتخاب سنایاجسے طلبہ اور حاضرین نے حد سراہا۔