• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ٗجوان لڑکی کی خودکشی کا ڈراپ سین ہو گیا ٗتین بھائی قاتل نکلے

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ انقلاب کی حدود میں جوان لڑکی کی خودکشی کا ڈراپ سین ہو گیا پولیس نے بہن کو غیرت کے نام پر قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینے والے تینوں بھائیوں کو گرفتار کرلیا ۔گزشتہ دنوں تھانہ انقلاب پولیس کو رپورٹ ملی تھی کہ مسماۃ (م) دختر شوکت اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ہے جس پر ورثاء نے واقعہ کو حادثہ کا رنگ دینے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس کو خودکشی کی رپورٹ کی پولیس کو معلوم ہوا کہ جاں بحق ہونے والی لڑکی کو متعدد گولیاں لگی ہے جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اس دوران پولیس کو تفتیش کے دوران شک ہوا کہ اسے قتل کیا گیا ہے جس پر گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ انقلاب احمد جان نے ملزمان شوکت ولد انور علی ،رفاقت اور صداقت پسران شوکت کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے پولیس کا کہناہے کہ ملزموں نے اپنی بہن کو غیرت کے نام پر قتل کیا تھا اور خود کو بچانے کے لئے اسے خودکشی کا رنگ دیا تھا ۔
تازہ ترین