• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کشمیر پر دو طرفہ مذاکرات کے لیے تیار نہیں، شاہ محمود قریشی


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر پر دو طرفہ مذاکرات کے لیے تیار نہیں، دو طرفہ مذاکرات کے لئے پاکستان مخلص ہے، بھارت پیچھے ہٹ رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بھارتی خلاف ورزیاں تشویشناک ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ 80 لاکھ کشمیریوں کو 5 اگست 2019ء کے بعد سے لامتناہی کرفیو کا سامنا ہے، عالمی برادری کشمیریوں کو بھارتی جبر سے نجات دلانے کے لئے کردار ادا کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے پر سلامتی کونسل میں 5 ماہ میں دوسری بار بات ہوئی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کسی نئی محاذآرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کے لئے کوششوں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو دورہ ایران اور سعودی عرب سے بھی آگاہ کیا۔

تازہ ترین