• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ نجی کمپنی’اُوبر‘ پر سفر کو بدترین تجربہ قرار دیتے ہوئے مداحوں کو محتاط رہنے کامشورہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سونم نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ’اوبر لندن ‘ کو ٹیگ کر تے ہوئےلکھا کہ اوبر پر سفر کرنے کا تجربہ خوفناک ترین رہا۔

انہوں نے مداحوں کو محتاط رہنے کا کہا اور ساتھ ہی آرام دہ سفر کے لیے مشورہ دیا کہ وہ اوبر کے بجائے لوکل ٹرانسپورٹ یا پبلک ٹرانسپورٹ کو فوقیت دیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا کہ خوف نے انہیں اندر تک ہلا کر رکھ دیا ہے۔

یہ بھی دیکھئے:برطانوی ایئر لائن نے دوسری بار میرا بیگ کھویا ہے، سونم کپور


سونم کے اس ٹوئٹ سے ان کے مداحوں میں بے چینی پیدا ہوگئی کیونکہ انہوں نے اپنے ’خوفناک تجربے‘ کا تذکرہ تو کیا لیکن اس کی تفصیلات شیئر نہ کیں۔

ایک صارف نے سونم سے پوچھا کہ ان کے ساتھ آخر ایسا کیا ہوا ہے،  کیونکہ وہ لندن میں ہی رہتی ہیں اور اس سے انہیں کوئی مدد مل سکتی ہے۔

سونم نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ’ڈرائیور ذہنی طور پر ٹھیک نہیں تھا اور میرے اوپر بہت چیخ رہا تھا، میں اس واقعے سے بہت ڈر گئی ہوں۔‘

واضح رہے کہ سونم کے ساتھ ایسا پہلی بار نہیں ہوا، گزشتہ دنوں برٹش ایئر لائن نے اُن کا بیگ کھو دیا تھا جس پر اظہار برہمی کا اظہار انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہی کیا تھا۔

تازہ ترین