• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر نے مختلف عہدوں پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ میں بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے، میجر جنرل آصف غفور کی بطور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر فرائض کی مدت پوری ہونے کے بعد  میجر جنرل بابر افتخار کو پاک فوج کا نیا ترجمان مقرر کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے نئے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ سے گریجویشن کیا۔

بعد ازاں انہوں نے اسلام آباد کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) سے گریجویشن کیا۔

میجر جنرل بابر افتخار نے رائل کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اردن سے بھی گریجویشن کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا عہدہ سنبھالنے سے قبل میجر جنرل بابر افتخار مختلف عہدوں پر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منواچکے ہیں۔

میجر جنرل بابر افتخار نے شمالی وزیرستان کی ایک انفنٹری ڈویژن میں بطور بریگیڈ اسٹاف خدمات انجام دیں۔

وہ کمانڈ، اسٹاف اور انسٹرکشن کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر بننے سے قبل میجر جنرل بابر افتخار آرمرڈ ڈویژن کی کمانڈ کررہے تھے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے آرمر بریگیڈ میں بطور بریگیڈ میجر خدمات انجام دیں۔

انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں آرمر بریگیڈ، انفنٹری بریگیڈ کی کمانڈ کی۔

میجر جنرل بابر افتخار کور ہیڈکوارٹر میں چیف آف اسٹاف بھی رہے ہیں۔

میجر جنرل بابر افتخار پاکستان ملٹری اکیڈمی اور این ڈی یو اسلام آباد کے فیکلٹی ممبر بھی رہے ہیں۔

تازہ ترین