جرائم پر یہاں حیرت ہے بیکار
کہ ہے یہ مجرموں کی راج دھانی
کھلے بندوں جہاں چلتی ہو رشوت
وہاں پردے میں سب چلتا ہے جانی!
کراچی میں 2 سال قبل چوری کی گئی موٹر سائیکل کے مالک کو ای چالان موصول ہوگیا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کریم آباد انڈر پاس کے کام میں تاخیر پر معذرت کرلی۔
ماہرین کے مطابق کسی کی مسکراہٹ جعلی ہے یا سچی، یہ کیسے پہچانا جائے یہ اہم بات ہے۔ کیونکہ مسکراہٹ ایک عجیب سی چیز ہے، کیونکہ لوگ اس وقت مسکراتے ہیں جب وہ خوش ہوں، یہ تو ٹھیک ہے، لیکن وہ اس وقت بھی مسکرا سکتے ہیں جب وہ بے آرام ہوں، بوریت کا شکار ہوں، گھبراہٹ میں ہوں، یا صرف شائستگی دکھانا چاہتے ہوں۔ بعض اوقات مسکراہٹ کا خوشی سے کوئی تعلق ہی نہیں ہوتا۔
متحدہ عرب امارات میں جاری انٹر نیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کا پاکستان سے گہرا تعلق ہے۔1990میں پاکستان کے دورے میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹر نیشنل کھیلنے والے وائٹ کا انٹر نیشنل کیئریئر وسیم اکرم اور وقار یونس کی بولنگ نے ختم کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ مخالفین پر جھوٹے مقدمات کروانے اور نفرت کا بیج بونے والوں کو آج مکافات عمل کا سامنا ہے۔
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ غم کی گھڑی میں پاکستان کی ہمدردیاں بیگم خالدہ ضیا کے خاندان اور حامیوں کے ساتھ ہیں۔
ونیزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے صدارتی ذمے داریاں سنبھال لیں۔
وینزویلا رقبے کے اعتبار سے دنیا کا 32 واں بڑا ملک ہے، جس کا کل رقبہ 916,445 مربع کلومیٹر بنتا ہے۔
جامع مسجد العابدین برسلز میں گذشتہ شب ایک عظیم الشان معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں بلجیئم کے گرد نواح میں آباد عاشقان مصطفٰیﷺ کی بھرپور تعداد نے شرکت کی۔
صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ زراعت اس وقت شدید بحران کا شکار ہے، حکومت فوری ایمرجنسی نافذ کرے۔
سر کئیر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ مئی میں انگلینڈ، ویلز اور اسکاٹ لینڈ میں ہونے والے لوکل الیکشنز ان کی حکومت کیلئے ریفرنڈم ہوں گے۔
کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے وینزویلا کے خلاف امریکی فوجی کارروائی پر ردعمل دیا ہے۔
افغانستان سے حملے پر پاکستان کا ردعمل سخت ہوگا،جنوبی ایشیاء میں پیچیدگیوں کا شکار ہیں۔
فضیلا قاضی نے عابدہ پروین کے ساتھ ملاقات کی کئی تصاویر و ویڈیوز شیئر کی ہیں۔
امریکی انسپکٹر جنرل کے مطابق 20 سال میں امریکا نے افغانستان کے لیے 144 ارب ڈالر مختص کیے، رقم افغانستان میں تعمیرِ نو کے لیے رکھی گئی۔ انھوں نے کہا افغان حکومتوں کی کرپشن بڑی رکاوٹ ثابت ہوئی۔
برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ وینزویلا پر حملے میں شامل نہیں، مادورو غیرقانونی صدر تھے۔ انھوں نے کہا کہ وینزویلا میں پُرامن انتقالِ اقتدار چاہتے ہیں۔