• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم اور صحت کے حوالے سے کام کروں گی، تھیو کلارک ایم پی

سٹیفورڈ (مریم فیصل) سٹیفورڈ کی پہلی منتخب خاتون ایم پی تھیو کلارک کا عزم ہے کہ وہ سٹیفورڈ کے سابقہ ایم پی کا بہترین کام جاری رکھے گی۔ پارلیمینٹ میں اپنی پہلی تقریر میں ان کا کہنا تھا کہ سابقہ ایم پی سٹیفورڈ کے لوکل مسائل کے لئے نہ تھکنے والے چمپین تھے اور وہ ان کے نقش قدم پر چلے گی۔ Theo Clark حالیہ ہونے والے عام انتخابات میں ایم پی جریمی لیفرے کے اسٹیپ ڈاون ہونے کے بعد سٹیفورڈ سے منتخب ہوئی ہیں۔ ان کا عزم ہے کہ وہ سٹیفورڈ کے کاونٹی اسپتال، تعلیم اورفورسز کے لئے کام کریں گی۔ اپنی تقریر کے دوران انھوں نے سٹیفورڈ کی تاریخ پر بھی روشنی ڈالی ساتھ ہی ملکہ برطانیہ کو آنے کی دعوت بھی پیش کی۔ انھوں نے اپنی تقریر میں یہ بھی شامل کیا کہ جب ووٹنگ کے حقوق کے لئے لڑنے والی خواتین نے لندن کی جانب مارچ کیا تو ان کا گزر سٹیفورڈ سے بھی ہوا اور آج سو سال بعد مجھے اس بات پر فخر ہے کہ پارلیمینٹ کی دو سو بیس خواتین ایم پیز میں، میں بھی شامل ہوں اور یہ بھی کہ میں سٹیفورڈ کی پہلی خاتون ایم پی بھی ہوں۔
تازہ ترین