• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین نے فلسطینی نوجوانوں کی گرفتاریاں باعث تشویش قرار دیدی

مقبوضہ بیت المقدس (نیوزڈیسک) یورپی یونین نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے ریاستی تشدد کے حربوں کیخلاف گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس میں یورپی یونین کے قائم مقام مندوب تھام نکلسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں عیسویہ کے مقام پر اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی نوجوانوں اور بچوں کی مسلسل گرفتاریاں باعث تشویش ہیں، اسرائیلی فوج کو فلسطینیوں کیخلاف تشدد کے حربے استعمال کرنے سے سختی سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینی بچوں کیخلاف طاقت کے استعمال کے حربے بند کرے اور فلسطینی بچوں کو ہرممکن تحفظ فراہم کرے۔
تازہ ترین