اسلام آباد (نمائندہ جنگ)نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے خلاف احتساب عدالت میں تیسرا ریفرنس دائر کردیا۔ ضمنی ریفرنس میں آصف زرداری سمیت 15 ملزمان نامزد کئے گئے ہیں، ریفرنس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ہریش اینڈ کمپنی نے سندھ حکومت سے غیرقانونی ٹھیکہ لیا ، کاغذات میں منصوبہ مکمل کیاگیا، موقع پر کوئی کام نہ ہوا، ہریش اینڈ کمپنی کے ٹھیکے کی رقم نوڈیرو ہائوس کے اخراجات پر خرچ ہوئی،ہریش اینڈ کمپنی آصف زرداری کی کمپنی پارک لین اسٹیٹ کی فرنٹ کمپنی ہے۔