• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

نہتے کشمیری ظلم کا شکار، عالمی برادری نوٹس لے، شاہ محمود

نہتے کشمیری ظلم کا شکار، عالمی برادری نوٹس لے، شاہ محمود


نیویارک(اے پی پی)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودنےکہاکہ پاکستان خطے میں کسی محاذ آرائی کا حصہ دار نہیں بنے گا، پاکستان قیام امن کیلئے اپنا متحرک اور مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے،نہتے کشمیری ظلم کا شکار ہیں،عالمی برادری صورتحال کا نوٹس لے،80لاکھ کشمیریوں کو لامتناہی کرفیو کا سامنا،حقائق کو دنیا کی نظروں سے اوجھل رکھاجارہاہے۔وزیرخارجہ پاکستان نےنیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریز،سلامتی کونسل اورجنرل اسمبلی کے صدورسے الگ الگ ملاقاتیں کی،ملاقاتوں میں اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب منیر اکرم بھی موجود تھے،اس موقع پر مشرق وسطیٰ کی صورتحال، بھارت کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ ء خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کروانے کیلئے پاکستان کی سفارتی کاوشوں اور وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پرکئے گئے اپنے حالیہ دورہ ایران و سعودی عرب کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

تازہ ترین