• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ، ن لیگی کارکن عابد سندھو کوبیٹے نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا

 گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے توفیق احمد بٹ کے صوبائی حلقہ 56 کے کوآرڈینیٹر چوہدری عابد سندھوکو سگریٹ پینے سے منع کرنے پر لاء کے طالبعلم نوجوان بیٹے ولید سندھو نے اپنے دوست معید کے ہمراہ گھر کے اندر گولیاں مار کر قتل کردیا ۔قاتل ولید لاء کا طالب علم ہے،بیٹے کے ہاتھوں باپ کے قتل کی خبر شہر بھر میں پھیل گئی اورشہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ پولیس نے قاتل بیٹے اور اس کے دوست کو حراست میں لیتے ہوئے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقتول عابد سندھوتھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقے اے بلاک میں رہائش پذیر تھے۔
تازہ ترین