• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بس ریپڈ ٹرانسپورٹ منصوبہ کا تفصیلی دورہ

پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان وزیر نے جمعرات کے روز بی آر ٹی پشاور کے منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ ذاکر حسین آفریدی، پروجیکٹ ڈائریکٹر ٹرانس پشاور فیاض خان سمیت متعلقہ محکمے کے حکام بھی ہمراہ تھے۔وزیر ٹرانسپورٹ نے چمکنی بی آر ٹی ڈپو سے کارخانوں بس سٹیشن تک بی آر ٹی منصوبے میں جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے وزیر ٹرانسپورٹ کو محتلف سٹیشنز پر جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیر ٹرانسپورٹ نے اس موقع پر کہا کہ کہ بی آر ٹی ایک عوامی منصوبہ ہے جس کو مطلوبہ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے گا اور اس منصوبے کے معیارپر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے اس موقع پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ انہیں روزانہ کی بنیادپر منصوبے کی تکمیل پر پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا جائے اوراسکی تکمیل کے ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایت کے مطابق وہ اس منصوبے پر کام کی پیش رفت کے حوالے سے ہر ہفتہ جائزہ اجلاس منعقد کریں گے اور روزانہ کی بنیاد پر اس منصوبے کے حوالے سے آگہی حاصل کریں گے۔
تازہ ترین