• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کے وزیرِ اعظم اولیکسی ہونچارک Oleksiy Honcharuk نے صدر ولادیمیر زیلینسکی Volodymyr Zelensky پر تنقید سے متعلق آڈیو لیک ہونے پر استعفیٰ پیش کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزیرِ اعظم یوکرین نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے وزیرِ اعظم کا عہدہ صدارتی پروگرام کے نفاذ کے لیے سنبھالا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے: ایران میں یوکرین کے طیارے کو  حادثہ، تمام 176 افراد ہلاک

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ میں صدر یوکرین کو شفافیت اور شائستگی کے ماڈل کے طور پر دیکھتا ہوں اور احترام میں کسی بھی کمی کے شک سے بچنے اور ان پر اعتماد ظاہر کرنے کے لیے صدر یوکرین کو استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: یوکرین کا طیارہ گرانے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

واضح رہے کہ یوکرین کے وزیر اعظم سے متعلق آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں وہ صدر کو معاشیات کی سمجھ بوجھ رکھنے سے متعلق تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔

تازہ ترین