• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرینی طیارے کی تباہی: ایرانی صدر کا جامع تحقیقات کا اعلان

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے تہران کے قریب یوکرینی طیارے کو غلطی سے مار گرائے جانے کے ’المناک واقعے‘ کی جامع تحقیقات کرائی جائے گی۔

انکا کہنا تھا کہ اس واقعے میں ملوث تمام ذمہ دار افراد کو سزائیں دی جائیں گی اور ایک خصوصی عدالت اس واقعے کی تحقیقات کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے: ایران نے یوکرینی طیارہ گرانے کا اعتراف کر لیا

حسن روحانی نے کہا کہ یہ ایک نہ بھولنے والی غلطی تھی اور ایرانی افواج کی جانب سے غلطی کا اعتراف ایک پہلا اچھا قدم ہے۔

ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث تمام ذمہ دار افراد کو سزائیں دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: ایران کا یوکرینی طیارے کا بلیک باکس دینے سے انکار

اس سلسلے میں ایک خصوصی عدالت اس واقعے کی تحقیقات کرے گی۔

یاد رہے کہ اس واقعے میں طیارے پر سوار تمام 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

تازہ ترین