گجرات میں ایک گھر سے برطانیہ سے واپس آنےوالی دو بہنوں کی لاشیں ملی ہیں۔
لڑکیوں کے گھر والوں کا موقف ہے کہ گیس لیک ہونےکے باعث دم گھٹنے سے دونوں لڑکیوں کی موت ہوئی۔
تھانہ دولت نگر میں لڑکیوں کی موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، لاشوں کے نمونے لاہور بھجوادیئے ہیں، رپورٹ آنے پر مزید کارروائی ہوگی۔