• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بنگلادیش سیریز: قذافی اسٹیڈیم میں دو پچز تیار

پاک بنگلادیش سیریز: قذافی اسٹیڈیم میں دو پچز تیار


پاکستان اور بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ میچز کے لیے دو پچز تیار کی جا رہی ہیں۔ بورڈ نے ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول اور قیمتوں کا اعلان بھی کردیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تزئین و آرائش کی زیادہ ضرورت نہیں، کیوں کہ یہاں انٹرنیشنل میچز تواتر سے ہو رہے ہیں، البتہ گراؤنڈ اور پچز کی تیاری پر زیادہ فوکس ہے۔

موسم کی سختی کے باعث گراؤنڈ اسٹاف کو مشکلات کا سامنا ہے، میدان کے وسط میں دو پچز کے علاوہ ٹیموں کے لیے پریکٹس پچز بھی تیار کی جا رہی ہیں جبکہ انکلوژرز کی صفائی ستھرائی کا کام بھی شروع ہو گیا۔

دوسری جانب سیریز کے تین ٹی ٹوئنٹی اور ایک ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ 18 جنوری جبکہ سینٹرز پرفروخت 21 جنوری سے شروع ہو گی، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچوں کی ٹکٹوں کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 24، 25 اور 27 جنوری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جبکہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں ہو گا۔

ٹی ٹوئنٹی میچز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت 18 جنوری کی صبح شروع ہوگی، نجی کوریئر کے سینٹرز پر ٹکٹس 21 جنوری سے دستیاب ہوں گے۔

جنرل انکلوژر سمیت دس انکلوژرز کے ٹکٹس کی قیمت 500 روپے رکھی گئی ہے، سری لنکا کے خلاف سیریز میں 1500 روپے والا ٹکٹ ایک ہزار، تین ہزار روپے والا 2 ہزار جبکہ 5 ہزار روپے والا ٹکٹ اب 4 ہزار روپے میں دستیاب ہو گا۔

تازہ ترین