مصر کی ویمن بیس بال ٹیم پاکستاں آنے کی خواہش مند ہے ۔ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دورے کے لیے مصربیس بال فیڈریشن نے رابطہ کیا ہے، لیکن اس کے لیے حکومت کا تعاون درکار ہے۔
پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ کا کہنا ہے کہ مصر کی فیڈریشن کی جانب سے خط موصول ہوا ہے کہ وہ ویمن ٹیم پاکستان بھیجنا چاہتے ہیں۔
فخر علی نے مزید کہا کہ مصر کی ویمن ٹیم پاکستان آتی ہے تو یہ بڑی بات ہو گی ، لیکن مصر کی پیشکش کو قبول کرنے سے پہلے وہ تمام انتظامات کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔ پھر دورے کو یقینی بنانے کے لیے انہیں حکومتی تعاون بھی درکار ہے۔
مصر کی ویمن ٹیم پاکستان ویمن بیس بال ٹیم کے خلاف میچز بھی کھیلے گی۔