• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا: یخ بستہ موسم نے اُبلتے ہوئے پانی کو بھی برف بناڈالا

کینیڈا :یخ بستہ موسم نے اُبلتے ہوئے پانی کو بھی برف بناڈالا


پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، جس کی وجہ سے معمولات زندگی تو متاثر ہو ہی رہے ہیں لیکن قدرت کے حیرت انگیز نظارے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

ایسا ہی حیرت انگیز منظر اُس وقت دیکھنے کو ملا جب یخ بستہ موسم میں گرم پانی بھی برف بن کر جم گیا۔

جی ہاں، کینیڈا کے صوبے البرٹا میں جب ایک شخص نے خون جما دینے والے سردی اور منفی27 ڈگری میں گرم کھولتے ہوئے پانی کو ہوا میں پھینکا تو پانی برف بن گیا۔

یوں لمحوں میں گرم پانی کا برف میں تبدیل ہونے کا منظر جس نے دیکھا مبہوت رہ گیا جبکہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین