• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بری میں ایک شخص جنسی عمل کے الزام میں چارج

بری (خورشید حمید) بری کے علاقے ایلڈن فیلڈ کے ایک شخص کو بچے کے سامنے جنسی عمل کرنے کے الزام میں مقامی پولیس نے چارج کرلیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق 28سالہ رچرڈ گراہم نے پولیس کے سامنے ابتدائی تفتیش کے دوران بری، سفیڈرد اور ہیڈیم کے علاقوں میں متعدد جنسی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ بولٹن روڈ نارتھ ایلڈن فیلڈ کے رچرڈ گراہم کو تین بار ننگے جسم کی غیرمناسب نمائش کرنے، کم عمر بچے کی موجودگی میں سیکس کرنے اور لڑائی جھگڑا کرنے کے الزامات عائد کئے گئے۔ رچرڈ 12فروری تک پولیس کی حراست میں رہے گا اسی روز ملزم کو مانچسٹر کرائون کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق رچرڈ کو مقامی افراد متعدد شکایات کے بعد حراست میں لیا گیا تھا کہ وہ برہنہ حالت میں پبلک مقامات میں پھر رہا ہے۔
تازہ ترین