• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ٹرمپ کا مواخذہ ،سابق صدور کے تجربات سے استفادہ کی کوشش

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی ایوانِ نمائندگان کے رواں ہفتے صدر ٹرمپ کے مواخذے سے متعلق شقوں کو زیر بحث لانے کے لئے سینیٹ بھجوانے کا امکان ہے ، جس سے مواخذے کی باقاعدہ سماعت شروع ہوگی اور یہ طے کیا جائے گا آیا صدر ٹرمپ کو ان کے عہدے سے برطرف کیا جانا چاہئے یا نہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ فی الحال مواخذے کا سامنا کرنے والے اپنے دو پیش رووں کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مواخذے کے خطرے کا سامنا کرتے ہوئے صدر ٹرمپ ویسے ہی دفاعی طریقے استعمال کر رہے ہیں جو سابق صدر بل کلنٹن اور ان کی ٹیم نے اختیار کئے تھے۔جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے ٹاڈ بیلٹ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ یقینی طور پر ان طریقوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ صدر اپنا کام کر رہے ہیں، غیر ملکی دوروں پر جا رہے ہیں اور معمول کے کام کر رہے ہیں،اس سے مواخذے کی کارروائی سے ان کی توجہ میں بظاہر کوئی خلل پیدا ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔صدر ٹرمپ سابق صدر کلنٹن کی حکمت عملی کے ساتھ ساتھ وہ طریقےبھی استعمال کر رہے ہیں جو سابق صدر نکسن نے اپنے مواخذے کے دوران کئے تھے۔
تازہ ترین