• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: محکمہ پبلک ہیلتھ کی عدم توجہی، مفلوج نکاسی آب کا نظام بہتر نہ ہوسکا

سکھر (بیورو رپورٹ) محکمہ پبلک ہیلتھ کی عدم توجہی و لاپروائی کے سبب شہر کے مختلف رہائشی و تجارتی علاقوں میں مفلوج نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے موثر اقدامات نہیں کئے جاسکے ہیں، گورنمنٹ گرلز اسکول پرانا سکھر کے احاطے میں گٹروں و نالیوں کا گندا پانی جمع ہوگیا، طالبات گندے پانی سے گزر کر کلاس رومز میں جانے پر مجبور ہیں۔ آئے روز کسی نہ کسی علاقے میں گٹر و نالیاں مفلوج ہوکر گندا پانی سڑکوں کی زینت بن جاتا ہے اور اب رہی سہی کسر اسکولوں میں گندا پانی جمع ہونے سے پوری ہوگئی ہے۔ علاقہ مکینوں نے کمشنر سکھر، میئر سکھر و دیگر بالا حکام سے اپیل کی کہ نوٹس لیکر مفلوج نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

تازہ ترین