• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہیومن رائٹس کمیشن نے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کر دی اس سلسلے میں ایک پروگرام مقامی ہوٹل میں منعقد ہواجس کی مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں شہلا رضا تھیں ۔ اس موقع پر کمیشن کی چیئر پرسن جسٹس ریٹائرڈ ماجدہ رضوی ، ڈاکٹر ہارون احمد،ڈاکٹر مرزا علی اظہر، کرامت علی،انیس ہارون ودیگر بھی موجود تھے۔ شہلا رضا نے کہا کہ انہوںنےتھرپارکر کا دورہ کیا تھا جہاں ان کےعلم میں آیا کہ نہ صرف خواتین بلکہ مر د بھی خودکشی کر رہے ہیں جس کی بنیادی وجہ غربت ہے جبکہ کم عمری کی شادیاں اور گھریلو تشدد بھی خودکشی کا باعث ہیں ۔انہوںنے کمیشن کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا ۔ رپورٹ کے مطابق کمیشن کے پاس انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے 337کیسز رپورٹ ہوئے ۔
تازہ ترین