• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری نےقائمہ کمیٹیوں کی رکنیت چھوڑ دی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)سابق صدر آصف زرداری نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے اپنی نمائندگی واپس لےلی ہے ،میر منور علی تالپور ،سید حسین طارق اور سید مصطفی محمد کو قائمہ کمیٹیوں کا رکن بنادیا گیا ،قومی اسمبلی نے سابق صدر کی تمام پارلیمانی کمیٹیوں کی رکنیت ختم کر کے ان کی جگہ دیگر ارکان کو کمیٹی کا رکن بنا دیا ہے ، رکنیت ختم خاتمے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا، آصف زرداری آبی وسائل، میری ٹائم آفیئرز، نجکاری اور انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن کی کمیٹیوں کے رکن تھے،میر منور علی تالپور کو آبی وسائل، جام عبدالکریم کو میری ٹائم کمیٹی کا رکن بنا دیا گیا،سید حسین طارق کو نجکاری اور سید مصطفی محمد کو انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن کا رکن بنا دیا گیا ،علاوہ ازیں سپیکر قو می اسمبلی اسد قیصر نے محمد اسلم بھو تانی اور نواب شیر علی کی پا رلیما نی کمیٹیوں کی رکنیت تبدیل کر نے کے فیصلے کی منظوری دیدی، اسلم بھو تانی بین الصوبائی رابطہ کمیٹی سے کامرس ٹیکسٹائل کمیٹی کے رکن مقرر کر دیئے گئے جبکہ ان کی جگہ نواب شیر علی کو کا مرس ٹیکسٹائل سے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کا رکن بنا دیا گیا ۔
تازہ ترین