• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی رپورٹس کو نا مکمل قرار دیدیا

ٍٍ لاہور ( نمائندہ جنگ) میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رپورٹس ادھوری قرار دیتے ہوئے ان پر ایڈوائس دینے سے گریز کیا ہے۔ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے حوالے سے انکے میڈیکل بورڈ کا اجلاس گزشتہ روز بورڈ کے سربراہ پروفیسر محمود ایاز کی سربراہی میں منعقد ہواجس میں حکومت کی جانب سے بھجوائی جانے والی میڈیکل رپورٹ جائزہ لیا گیااور انہیں ایک مرتبہ پھر ادھوری قرار دے دیا ، فراہم کردہ رپورٹ میں خون کے تازہ ٹیسٹ، پلیٹ لٹس کی تعداد اور جنیٹک سٹڈی کروانے کا ذکرنہیں ہے۔میڈیکل بورڈ نے قرار دیا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے بلڈ رپورٹس فراہم نہیں کی گئیں کہ اس وقت ان کے پلیٹ لیٹس کتنے ہیں فراہم کردہ رپورٹ میں درج نہیں ،نواز شریف کے جنیٹک ٹیسٹوں سے متعلق اپ ڈیٹ بھی نہیں دی گئی۔ میڈیکل رپورٹس میں عارضہ قلب کے بارے میں زیادہ تر بتایا گیا جس کا میڈیکل بورڈ کو پہلے سے ہی علم ہے کہ وہ اس بیماری میں مبتلا ہیں۔ اجلاس میں میڈیکل بورڈ نے فیصلہ کیا کہ سابق وزیر اعظم کی ادھوری رپورٹس پر رائے نہیں دے سکتے۔ سرکاری میڈیکل بورڈ کی جانب سے حکومت کو رائے سے آگاہ کر دیا گیا۔نواز شریف کی تمام رپورٹس میسر ہونے پر ہی میڈیکل ایڈوائس دی جاسکے گی۔ میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ حکومت کو بھجوا دی۔
تازہ ترین