اسلام آ باد( نیوز رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطا بق ورلڈ اکنامک فورم ڈیوس میں ہوگا۔وزیراعظم 21 جنوری کو ڈیوس روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطا بق وزیراعظم کے بیرون ملک ہونے کے باعث رواں ہفتے کابینہ اجلاس نہیں ہوگا۔ وزیراعظم 23 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گے۔ وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم میں پاکستانی معیشت میں بہتری ، اصلاحات اور بزنس کو آسان بنا نے کیلئے اقدمات سے شر کاء کو آگاہ کریں گے۔ ذرائع وزیراعظم سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دینگے۔