• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحریہ ٹائون کراچی کی تعلیم کے شعبے میں ایک اور اہم پیش رفت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بحریہ ٹائون کراچی میں سال 2020 ء کا مثبت آغاز تعلیمی شعبے میں ایک اہم اور شاندار پیشرفت کے ساتھ کیا گیاجب کراچی کے نمایاںتعلیمی ادارے اِقراء یونیورسٹی کیساتھ بحریہ ٹائون کراچی میں یونیورسٹی کیمپس کھولنے کا معاہدہ طے پایا گیا۔ جمعہ کی شام ایک پروقار تقریب میںدونوں اداروں کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔ تقریب میں بحریہ ٹائون کراچی کی مینجمنٹ اور مارکٹنگ ٹیم، اقراء یونیورسٹی کی مینجمنٹ، الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا کی نمایاں شخصیات اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ اقراء یونیورسٹی کی جانب سے قائم ہونے والے اس کیمپس کی خاص بات ہے کہ یہ پاکستان کا پہلا تعلیمی ادارہ ہوگا جہاںکے ریسرچ اورٹیچنگ فیکلٹی ممبران تمام غیر ملکی ہونگے اور انٹرنیشنل یونیورسٹیز کا تجربہ رکھتے ہونگے ۔ پچھلے کچھ برسوں میں ایچ ای سی کی جانب سے سرِ فہرست قرار دیئے جانے والے اس ادارے کے اس کیمپس میںہیلتھ سائنسز،انفارمیشن ٹیکنالوجی، میڈیا سائنس، فیشن ڈزائن اور بزنس ایڈمنسٹریشن کی تعلیم دی جائیگی ۔ چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین کاکہنا تھا کہ بحریہ ٹائون کراچی کیمپس تعلیمی شعبے میں بہت جلد نمایاں مقام حاصل کر لے گا اور تعلیم و تحقیق کے شعبوں میں مثالی کردار ادا کرنے کے علاوہ مقامی ضروریات کو پورا کرکے عالمی سطح پر نام بنائے گا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی کا کہنا تھا کہ اقراء یونیورسٹی کا یہ جدید کیمپس مکمل طور پر غیر ملکی فیکلٹی کا حامل ہوگا اور تمام ملکی جامعات کیلئے ایک روشن مثال ہوگا ۔ کیمپس پاکستان کی سب سے بڑی مسجد گرینڈ جامع مسجد سے منسلک ہے، کیمپس کی لوکیشن بھی اسلامی تاریخ کے پس منظر میں ایک نمایاں حیثیت رکھتی ہے کہ جب مساجد صرف عبادت گاہ کیلئے مختص نہیں تھے بلکہ تعلیمی اور معاشرتی مرکز کی حیثیت رکھتے تھے۔ اس کیمپس کی خاص بات اسکا ورلڈ کلاس انفرا اسٹرکچر، جدید ٹیکنالوجی، آر اینڈ ڈی سہولیات، انٹرنیشنل فیکلٹی اور ایک مکمل تعلیمی ماحول کی فراہمی ہے۔ میڈیکل کالج بھی اس شعبے کی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بنایا جا رہا ہے جہاں جدید لیبارٹریز اور الات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔علمی معیار کی طبی تعلیم کو یقینی بنانے کیلئے تمام سہولیات پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کائونسل (PMDC) اور منسٹری آف ہائر ایجوکیشن کے طے شدہ معیار کے مطابق ہونگی۔میڈیکل اسکول کا نصاب مریض اور کلینک پر مرکوز ہوگا اور کلینک اور ہاسپٹل کا تجربہ بھی باہم پہنچایا جائیگا۔ اقراء یونیورسٹی نے انٹرنیشنل تعلیمی اداروںکی رینکنگ میں بھی اپنا مقام بنایا ہے۔ عالمی جامعات کی رینکنگ ایجنسی کیو ایس (QS) کی ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2020 میں اقراء یونیورسٹی کو پہلی دفعہ شامل کیا گیاہے۔ اس طرح اقراء یونیورسٹی سندھ کی پہلی پرائویٹ سیکٹر یونیورسٹی بن گئی ہے جس نے یہ مقام حاصل کیا۔ بحریہ ٹائون کراچی جہاں پہلے ہی تین اسکول کمپس آپریشنل ہیں اور اب بحریہ ٹائون کراچی میں یونیورسٹی کا قیام ایک ایسا عظیم سنگِ میل ہے کہ اب چھوٹے بچوں کے پلے گروپ سے لیکر پی ایچ ڈی تک کی تعلیم بحریہ ٹائون کراچی میں فراہم کی جا سکے گی۔اس کیساتھ یہاں بحریہ ٹائون میںبحریہ انٹرنیشنل ہاسپٹل،پاکستان کا پہلا 36 ہول PGAسٹینڈرڈ نائٹ لِٹ گالف کورس ،پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ سٹیڈیم،بحریہ ڈینزو ،کارنیول، پاکستان کے پْرکشش ترین ڈانسنگ فائونٹینزاور پاکستان کا پہلا بین الاقوامی معیا ر کا تھیم پارک بھی موجود ہے جو ولڈ کلاس سکیورٹی کے ساتھ اسکو پاکستان کی صفِ اول رہائشی کمیونٹی بناتے ہیں۔
تازہ ترین