• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے مہنگائی، بیروزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا،فضل الرحمٰن

جیکب آباد(نامہ نگار)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکمراں ناکام ہوچکے،حکومت نے عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کے سواکچھ نہیں دیا،قوم مایوس نہ ہو موجودہ حکمرانوں سے قوم کو نجات دلا کر دم لیں گے،جلد جیکب آباد کا دورہ کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی صوبہ سندھ کی مجلس شوری کے رکن مولانا فدا احمد ڈول سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی کی جانب سے فروری میں پنجاب سے شروع ہونے والی احتجاجی تحریک کو حتمی شکل دینے کے لئے مشورے کررہی ہے، موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا حکمران ناکام ہوچکے ہیں اور ان کے دن گنے جا چکے ہیں حکومت نے عوام کو مایوس کیا ہے اور ملک کے عوام بھی اب حکومت سے نجات چاہتی ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے احتجاجی تحریک کے حوالے سے مشورہ کے لئے مولانا فدااحمد ڈول کو فون کیا اور ضلع جیکب آباد کے حوالے سے تفصیلی معلومات لیں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جلد جیکب آباد کا دورے پر آؤں گا اور عوام کو حکمرانوں کے کرتوتوں سے آگاہ کروں گا۔
تازہ ترین