• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ا راضی سینٹر ز میں شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے، کمشنر کی ہدایت

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) کمشنر را ولپنڈی کیپٹن (ر)محمد محمود نے اراضی سینٹر کہوٹہ کا دور ہ کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ زیب النساء اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے ۔کمشنر محمد محمود نے کہا کہ اراضی سینٹر ز میں موصول ہونے والی شکایات کے فوری ازالہ کے لئے اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ کھیوٹ بلا ک کے نام پر لوگوں کو تنگ کیا جاتا ہے اور نام درستگی چھو ٹا سامعاملہ لیکن عوام کو خوار کیا جا تا ہے اور اس مد میں لوگو ں سے بھاری معاوضہ وصول کیا جاتا ہے ۔انہوں نے ہدایت کہ تمام بلاک کھیوٹ کے مسئلہ کو حل کر کے لوگوں کو سہولت فراہم کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ 22 تحصیلو ں میں 23اراضی سینٹر قائم ہیں جبکہ مزید 16اراضی سینٹر قائم کئے جا رہے ہیں۔ ان اراضی سینٹرز میں نوے فیصد سے زائد موضع کمپوٹرائزڈ ہو چکے ہیں، ریونیو سٹاف کی کمی کو جلد پورا کر دیا جائے گا۔بعد ازاں کمشنر راولپنڈی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ کا دورہ کیا اور مر یضوں کودی جا نے والی طبی سہو لیات کا جا ئزہ لیا اور مر یضو ں کے لوا حقین سے علاج معا لجے کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے کہا کہ پناہ گاہ میں مقیم افراد کو دو وقت کا معیاری کھانا فراہم کیاجائے اور مریضوں کے لواحقین کے بیٹھنے ، پینے کے پانی اور سردی سے بچائو کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں ۔ دریں اثناءکمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام اپنی افادیت کے اعتبار سے آلودگی سے پاک اور صحت افزاء ماحول کو فروغ دینے کے لیے تاریخی پروگرام ہے ۔انہوں نے یہ بات کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت راولپنڈی ڈویژن کے چاروں اضلاع میں جاری سرگرمیوں کے بارے میں کہی۔انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ کے لیے چاروں اضلاع کی انتظامیہ کو خصوصی ذمہ داریاں سوپنی گئی ہیں۔دریں اثناءکمشنرنےتحصیل کہوٹہ میں 720 میگا واٹ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل کہوٹہ میں زیر تکمیل 720میگا واٹ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سی پیک کا حصہ اور انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جس پر تقریبا 1.42 بلین ڈالر لاگت آئے گی اس کی لمبائی 27کلومیٹر اور اونچائی 96میٹر ہے ۔اسے نومبر 2020 تک اوپن کر دیا جائے گا۔
تازہ ترین