• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکیم سعید کا شمار اپنے کارناموں سےتاریخ میں زندہ رہے گا،ڈاکٹر راشد حمید

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) ادارۂ فروغ قومی زبان کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راشد حمید نے کہا ہے کہ ہم خوش نصیب لوگ ہیں جنہیں بانیانِ پاکستان قائداعظمؒ، علامہ اقبالؒ اور سرسید احمد خان جیسے عظیم لوگ ملے، حکیم محمد سعید شہید کا شمار ایسے ہی عظیم لوگوں میں ہوتا ہے جن کانام اپنے کارناموں کی بدولت تاریخ میں زندہ رہے گا۔انہوں نے تعلیماتِ نبویؐ سے اپنی زندگی کو منورکیا ۔آپ حقیقی معنوں میں قائداعظمؒ کے سپاہی اور اقبالؒ کے شاہین تھے ، علم دوست تھے، جدید سائنسی علوم کے حامی تھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہمدرد نونہال اسمبلی کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کا موضوع’’نونہالوں کے حکیم محمد سعید۔ جوچمن سجا کر چلے گئے‘‘تھا۔صدر ہمدرد فائونڈیشن پاکستان سعدیہ راشد نے کہا کہ حکیم محمد سعید نے طبِ یونانی سے اپنی زندگی کا آغاز کیا، نونہالوں سے محبت کی وجہ سے 1955میں ہمدرد نونہال رسالے کا اجرا کیا جس سے نسلیں فیض یاب ہورہی ہیں۔
تازہ ترین