• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال میں نئے فارمیسیسٹور کی تعمیر کا کام شروع

ملتان( سٹا ف رپو ر ٹر )نشتر ہسپتال میں نئے فارمیسی سٹور کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے،فارمیسی سٹور سالانہ ترقیاتی سکیم 20۔2019 کے تحت تعمیر کیا جارہا ہے،جسکے لئے بجلی کے کھمبے پیچھے ہٹائے جارہے ہیں اور کھمبے پیچھے ہٹانے کی وجہ سے آج 18 جنوری کو نئے و پرانے رفیدہ گرلز ہاسٹل کی بجلی صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک بند رہے گی۔نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی جانب سے اس بارے میں تحریری طور پر بھی ہاسٹلز انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین