آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات2؍رجب المرجب 1441ھ 27؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پہاڑی پورہ ٗرہزن گروہ سے تعلق رکھنے والے دو افغانی بھائی گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے رہزن گروہ کے دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا ۔گزشتہ دنوں توصیف ولد مدثر سکنہ سردار احمد جان کالونی نے تھانہ پہاڑی پولیس کو رپورٹ کی تھی اس سے گھر جاتے ہوئے 2نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر قیمتی موبائل فون اور نقد رقم چھین کر فرار ہو گئے ، جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ڈی ایس پی فقیرآباد عالمزیب خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ اعجاز نبی نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کرملزمان خالداور بیداربخت پسرآن ابراہیم ساکنان افغانستان کو گرفتار کر لیا،دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران موبائل فون اور موٹر سائیکل چھیننے سمیت منشیات فروشی میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے چھینا گیا موٹرسائیکل ،وارداتوں میں استعمال ہونے والااسلحہ ، مسروقہ رقم اور 440گرام ہیروئن بھی برآمد کر لی گئی ہے، دونوں ملزمان سے مزید شروع کر دی گئی ہے۔

پشاور سے مزید