• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم لیڈر الفاظ کے چناؤ میں محتاط رہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو الفاظ کے چناؤمیں محتاط رہنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکا اور یورپ کے بارے میں غلط باتوں سے پرہیز کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی معیشت تباہ ہو رہی ہے،وہاں لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔

خامنہ ای نےتہران کی مسجد میں 8 سال بعد نمازِ جمعہ کی امامت کرائی


ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای الفاظ کےچناؤ میں احتیاط کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 8 سال بعد پہلی مرتبہ نماز جمعہ کی امامت کرتے ہوئےایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا تھا کہ ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن امریکا سے نہیں، ٹرمپ بہروپیا ہے ،سلیمانی کا قتل امریکی دہشت گردی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ عراق میں امریکی فوجیوں پر میزائل حملہ دنیا کی سپر پاور کے ’منہ پر طمانچہ تھا، یہ نہ صرف ایک کامیاب عسکری حملہ تھا بلکہ اس نے عالمی طاقت کا گھمنڈ توڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:امریکا کو کشیدگی ختم کرنے کےلیے سوچنا ہوگا

انہوں نے کہا کہ ہمارے تیل کے ذخائر کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ،مغربی ممالک کمزور ہیں ، ہمیں کبھی نہیں جھکاسکتے۔

یہ بھی پڑھیے:ایران قاسم سلیمانی کے قتل پرعالمی عدالت سے رجوع کریگا

سپریم لیڈر خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ٹرمپ قوم کی پیٹھ پر زہریلا خنجر گھونپے گا، ہم پاسدارارن انقلاب کیساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سےقاسم سلیمانی کو مارنا اس کی ’دہشت گردانہ فطرت‘ کو ظاہر کرتا ہے، جنرل سلیمانی کے قتل نے امریکا کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔

تازہ ترین