• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی ملیر میں کھلی کچہری

وزیر اعظم عمران خان کے احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی بے ضابطگیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی جلد عمل میں لائی جائے گی۔

کراچی کے علاقے ملیر میں احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ایک کھلی کچہری لگائی جس میں ان کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وظیفے میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

احساس پروگرام کی چیئرمین ثانیہ نشتر نے کھلی کچہری میں خواتین کے مسائل پر بات کی، ان کا کہنا تھا کہ وظیفے کی رقم 5 ہزار سے بڑھاکر 6 ہزار روپے کردی گئی ہے، جو قسط وار ملے گی جبکہ خواتین کے بینک اکاؤنٹس بھی بنائے جائیں گے۔

ثانیہ نشتر نے کہا کہ کرپشن کے خلاف اب خاص کریک ڈاؤن ہوگا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ایک لاکھ 40 ہزار افراد بنیفشری تھے، بے ضابطگیوں میں ملوث تمام افراد کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کھلی کچہری میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سندھ کے ڈی جی رحیم شاہ اور کراچی ڈویژن کے ڈائریکٹر ریاض الحسن بھی شریک ہوئے۔

تازہ ترین