• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر۔19 ورلڈ کپ: پاکستان اپنا پہلا میچ کل اسکاٹ لینڈ کیخلاف کھیلےگا

انڈر۔19 ورلڈ کپ: پاکستان اپنا پہلا میچ کل اسکاٹ لینڈ کیخلاف کھیلےگا


جنوبی افریقا میں جاری آئی سی سی انڈر۔19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ اتوار کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ٹیم کے کپتان روحیل نذیر کامیاب آغاز کے لیے پر امید ہیں۔

روحیل نذیر کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ میں شرکت سے ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا موقع ملے گا۔

ٹیم کے نوجوان کھلاڑی بھی پُر اُمید ہیں کہ کل ہونے والے میچ میں فتح سے ایونٹ کا آغاز کریں گے۔

پاکستان ٹیم انڈر۔19 ورلڈ کپ میں دو مرتبہ چیمپئن اور تین مرتبہ رنرز اپ رہ چکی ہے۔

قومی انڈر۔19 ٹیم کی میچ کے لیے تیاریاں جاری ہیں، پوشیف اسٹروم میں بارش کے باعث کھلاڑیوں نے اِن ڈور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔


پاکستان گروپ سی کا حصہ ہے جس میں اُس کے ساتھ بنگلہ دیش، اسکاٹ لینڈ اور زمباوے شامل ہیں۔

بھارت، نیوزی لینڈ، سری لنکا اورجاپان۔ گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور نائیجیریا۔ گروپ ڈی میں افغانستان، جنوبی افریقا، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

گذشتہ روز افتتاحی میچ میں افغانستان نے میزبان جنوبی افریقا کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ افغانستان کے لیگ بریک گگلی بولر شفیق اللّٰہ غفاری نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔

کمبرلے میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 29 اعشاریہ ایک اوور میں صرف 129 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

کپتان برائس پارسن 40، جیرالڈ کوئٹزی 38 اور لیوک بیوفورٹ 25 کے سوا کوئی بھی بیٹسمین ڈبل فیگر میں اسکور نہ کرسکا۔

افغانستان نے ہدف 25 اوورز میں صرف تین وکٹیں گنواکر حاصل کرلیا تھا، افغان بیٹسمین عمران 57 اور ابراہیم زدران 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

تازہ ترین