• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچے سے زیادتی: مرکزی ملزم سمیت دو مزید گرفتار ہیں، شوکت یوسفزئی

بچے سے زیادتی: مرکزی ملزم سمیت دو مزید گرفتار ہیں، شوکت یوسفزئی


وزیراطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ مانسہرہ میں مدرسے کے طالبعلم کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

شوکت یو سفزئی نے کہا کہ بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے اصل ملزم سمیت دیگر دو ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مدر سے کا مالک بھی پولیس کی حراست میں ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بچے کی ڈی این اے رپورٹ آنے کے منتظر ہیں، جیسے ہی رپورٹ آئے گی تو مزید کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ مانسہرہ میں کمسن مدرسہ طالبعلم کے ساتھ جنسی زیادتی کے کیس میں 22 دن بعد بھی تحقیقات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔

 متاثرہ بچے کے  اہل خانہ نے حکومت سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اپنے جرم کا اقرار کیا مگر عدالت میں بیان سے مکر گیا۔

میڈیکل رپورٹ میں بچے کے ساتھ زیادتی کی تصدیق بھی ہوگئی ہے۔

متاثرہ بچے کو پرسوں ایوب میڈیکل کمپلیکس میں چیک اپ کے لیے لایا گیا تھا۔

ڈاکٹروں کے مطابق اسکی حالت بہت بہتر اور وہ تیزی سے صحتیاب ہورہا ہے۔

آر پی او ہزارہ کے مطابق ملزم کی ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد چالان پیش کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین