• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر: برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق افراد کی تعداد 79 ہو گئی

آزاد کشمیر: برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق افراد کی تعداد 79 ہو گئی


آزاد کشمیر میں برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق افراد کی تعداد79 ہو گئی ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے برفباری سے متاثرہ علاقے ضلع نیلم، وادی لیپہ اور ضلع حویلی کے علاقے بھیڈی کو آفت زدہ قرار دے دیا۔

آزاد کشمیر کی وادی نیلم، وادی گریس اور سُرگن ویلی سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں چوتھے روز بھی امدادی کام جاری رہا۔ سرگن ویلی میں برفانی تودہ گرنے سےزخمی خاتون دم توڑگئی۔

وادی لیپہ میں شدید برف باری سے شیر گلی موجی روڈ بند ہونے سے عوام کو 17 روز سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: برفباری کے دوران دو شخصیات ہمت و جرات کی مثال

ادھر وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے حالیہ برفباری کے بعد کشمیر کے ضلع نیلم، وادی لیپہ اور ضلع حویلی کے علاقے بھیڈی کو آفت زدہ قرار دے دیا۔

انہوں نے کمشنر مظفر آباد کو ریلیف کمشنر مقرر کرنے کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کو تیز کریں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے برفباری سے تباہ ہونے والے مکانات کے مکینوں کو سرکاری عمارات میں رہائش کی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔

تازہ ترین