• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صومالیہ، الشباب کے خودکش حملے میں 4 افراد ہلاک

موغا دیشو(نیٹ نیوز)صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے نزدیک ہفتے کے روز ایک زیرتعمیر شاہراہ پر خودکش کار بم دھماکے میں چار افراد ہلاک اور چھے ترک انجنئیروں سمیت 20سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔صومالی پولیس کے مطابق خودکش بمبار نے دارالحکومت کے نزدیک ایک زیرتعمیر شاہراہ پر کام میں مصروف ورکروں کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔پولیس کے کرنل عابدی عبدالالٰہی کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا ہدف ترکی کے تعمیراتی ورکر تھے۔ترکی کے وزیر صحت فخرالدین کوکا نے بم دھماکے میں 6ترک شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ان میں2 کی حالت تشویش ناک ہے۔

تازہ ترین