• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید سردی کے باعث چین کے صوبے شانسی نے برف کی چادر اوڑھ لی 


پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے معمولات زندگی تو متاثر ہورہے ہیں، اسی سلسلے میں چین کے صوبے شانسی میں خون جما دینے والی سردی کا راج ہے ۔

چین کے صوبے شانسی Shanxi میں جہاں خون جما دینے والی سردی نے معمولاتِ زندگی متاثر کر رکھیں ہیں وہیں ہر سو پھیلے سفید روئی کے گالوں نے دیکھنے والوں کو مبہوت کر دیا، نئے قمری سال کی پہلی برف باری پر ہر طرف سفید چادر بکھری نظر آ رہی ہے۔

یوں پہاڑوں اور درختوں پر ہر سو پھیلی برف اور سفید کے گالوں سے ڈھکے خوبصورت نظاروں کو دیکھ کر لوگ جہاں حیران ہوئے وہیں برف باری کے اس منفرد منظر کو بے حد انجوائے بھی کیا۔

تازہ ترین